مورخہ31 اکتوبر 2023، اسلام آباد، ویرو کوہلن انسانی حقوق کی جدجہد کی منفرد اور روشن مثال تھیں اور ہمارے لیے مشعل راہ تھیں۔ ثمینہ نزیر ڈائریکٹر پودأ نے انسانی حقوق کی سر گرم کارکن سندھ کی دیہی رہنما خاتون ویروکوہلن کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اور ویرو کوہلن کی پو زندگی جاگیرداراور بھٹہ مالکان کے شکنجے میں جکڑے مزدور اور دیہی خواتین کے حقوق کا دفاع کرتے گزری۔ انہوں نے دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ” پودأ دیہی خواتین رہنما نیٹ ورک ” اپنے بانی رکن کی وفات پر انتہائی افسوس کے ساتھ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ انکی کمزور طبقات اور دیہات کی عورتوں کی دادرسی کی کوششوں کو کبھی فراموش نہ کرتے ہوئے ان کے اس مشن کو جاری رکھے گا۔ ویروکوہلن 2013 ء میں براہ راست طور پر آزاد حیثیت میں انتخاب میں حصہ لینے والی پہلی پاکستانی ہندو خاتون تھیں اور ان کا مشن تھا کہ وہ بھٹہ مزدوروں کی جبری مشقت کے مسائل کو پارلیمنٹ تک پہنچانے کے لئے اس الیکشن میں حصہ لے کر مزید کام کریں گی۔
پودأ پاکستان نے ویرو کوہلن کے انتخابی مہم پر ایک دستاویزی فلم “ویرو گوز ٹو پول” بھی تیار کی تھی۔ ویروکوہلن ہر سال پودأ پاکستان کی سالانہ دیہی خواتین رہنما کانفرنس میں خود بھی شریک ہوتیں اور اپنے ساتھ دیگر خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے اپنے ساتھ لاتیں۔پودأ پاکستان اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتا ہے کہ ویرو کوہلن کو بیماری کے دنوں میں مناسب طبی امداد نہ مل سکی۔پودأ پاکستان حکومت سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ ان کی جبری اور پابند مزدوری کے خلاف جدوجہد کو تسلیم کرتے ہوئے اور اس کام کو جاری رکھنے کے لیے ” ویرو کوہلن فنڈ برائے آزادی وبحالی جبری مزدور “قائم کرے
منجانب ثمینہ نذیر، ڈائریکٹر (پودا) ۔ پودا دیہی عورت رہنما اتحاد پاکستان
یا 0518773808پر رابطہ کریںadvocacy@poda.org.pkمزید معلومات کے لیے