2017
پودا پاکستان ایک غیر منافع بخش پاکستانی تنظیم ہے جو پائیدار جمہوریت اور قانون کی عمل داری کے لیے بالخصوص دیہی علاقوں میں خواتین کی شرکت کے ذریعے جمہوریت کے عمل کو مستحکم اور فعّال بنانے اور دیہی خواتین میں جمہوری شعور پیدا کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔
ضلع دیر کے علاقوں ثمر باغ ،داروڑہ اور جنڈول مےں 21 دسمبر کوہونے والے ضمنی بلدےاتی انتخابات میں غےر سرکار ی نتائج کے مطابق خواتےن کو ووٹ کا حق استعمال کرنے سے روکا گےا اور 6000 سے زائد رجسٹرڈ خواتےن ووٹرزمیں سے کسی خاتون نے اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کیا۔ ان تمام پولنگ اسٹیشنز میں ووٹر لسٹ میں خواتین ووٹرزکے ناموں کا اندراج ہے اور خواتین پولنگ سٹاف بھی دن بھر پولنگ اسٹیشنز پر موجود رہا ۔ اس حوالے سے الےکشن کمیشن کے صوبائی ترجمان سہےل احمد نے میڈےا ذرائع کو بتاےا کہ علاقے سے موصول اطلاعات کے مطابق ان علاقوں کے سیاسی جماعتوں کے عمائدین اور با اثر افراد نے متفقہ طور پر ایک غےر تحرےری معاہدہ کیاجس کے تحت خواتین کو ان کے آئینی، قانونی اور جمہوری حق سے محروم کیا گیا ہے ۔
پودا کا ماننا ہے کہ اس عمل سے الیکشن کی شفافیت برقرار نہیں رہی۔ یہ فےصلہ جمہوری عمل کو ناکام بنانے کی کوشش ہے اور سیاسی انصاف کو پامال کرتا ہے۔ اس سے نہ صرف ا لیکشن کمیشن کی انتھک کاوشیں رائیگاں گئیں بلکہ آئینِ پاکستان کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ خواتین ملک کی آبادی کا نصف حصہ ہیں اور ووٹ کا ےکساں حق رکھتی ہیںاس لیے آئین اور قانون کی رو سے خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ خواتین کو جبراََ ووٹ کے استعمال سے روکنا آئینِ پاکستان ، لوکل گورنمنٹ آرڈیننس ، الیکشن کمیشن رولز اور تعزیراتِ پاکستان کی خلاف ورزی ہے ۔
پاکستان مےں انتخابی ضابطہ کے مطابق اےسے انتخابی حلقوں مےں جہاں خواتےن 10%سے کم ووٹ ڈالےں وہاں کے انتخابات کو منسوخ کر دےا جائے گا ۔
اس ضمن میں پودا¿ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ ضلع دےر کے نتائج کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ الیکشن کا حکم دےا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ خواتین اپنا حقِ رائے دہی آزادنہ طور پر استعمال کر سکیں۔
پاکستان نے اقوام متحدہ کے اےک فعال رکن کی حےثےت سے بین الاقوامی معاہدات پر دستخط کر رکھے ہیں مثلاََ شہری اور سیاسی حقوق کا میثاق (ICCPR)اور عورتوں کے خلاف ہر قسم کے امتیازات کے خاتمے کا معاہدہ (CEDAW) اور ان کے تحت عورتوں کو ان کے سےاسی حقوق دےنے کا پابند ہے ۔پودا¿تنظیم حکومت پاکستان اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ عالمی معاہدات کی پاسداری کرتے ہوئے عورتوں کی سیاسی عمل میں شمولیت کو یقینی بنائے ۔ پودا تنظیم قومی کمیشن برائے وقار ِ نسواں (NCSW) کا شکر گزار ہے کہ اس نے ضلع دےر کی عورتوں کی اس حق تلفی کا نوٹس لیا۔پودا تنظیم قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی توجہ بھی انسانی حقوق اور خواتےن کے حقوق کی اس پامالی کی طرف دلانا چاہتی ہے۔
_________________________________________________________________
مزید معلومات کے لیے شاہ واز 4433705(0300) پر رابطہ کریں یا
پرای میل کریں shahnawaz.poda@gmail.com