عورتوں کے قومی دن (12فروری )کے حوالے سے پاکستانی کھلاڑی عورتوں کی حوصلہ افزائی
بروز جمعرات 16فروری، اسلام آباد: پوٹھوہار آرگنائزیشن فار ڈویلپمنٹ ایڈووکیسی (پودا¿) نے یورپی یونین وفد برائے پاکستان اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے عورتوں کے قومی دن کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں “کھیلوں میں خواتین”کے موضوع پر سیمینار میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے پاکستان کی کھلاڑی عورتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی اولمپیئنز چیمپیئنز، طلائی تمغہ جیتنے والی ایوارڈ یافتہ اور قومی ریکارڈ یافتہ خواتین کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف ہائے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے راولپنڈی اور اسلام آباد سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
پاکستان میں یورپی یونین وفد کی نائب سربراہ محترمہ این مارشل نے پاکستانی کھلاڑی عورتوں کی کامیابیوں کو سراہا جنہوں نے مختصر وقت میں ملک و قوم کا نام روشن کیا ۔ انہوں نے تاریخ رقم کرنے والی پاکستانی کھلاڑی عورتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
پودا¿ کا جائزہ پیش کرتے ہوئے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محترمہ ڈاکٹر پروین اشرف نے “کھیلوں میں خواتین”کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیل عورتوں میں اعتماد سازی اور با اختیاری کے ذریعہ کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی قوت کو بڑھاتی ہیں لیکن پاکستانی خواتین اور خاص طور پر کھیلوںمیں لڑکیوں کے لیے ایک اہم چیلنج یہ ہے کہ ان کو کھیلوں کی سہولیات میسر نہیں ۔ ڈاکٹر پروین اشرف نے عالمی اقتصادی فورم کی رپورٹ برائے 2015کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صنفی امتیاز کے حوالے سے پاکستان کا 145ممالک میں سے 144نمبر ہے ۔حالانکہ پاکستان کے آئین کے مطابق مرد اور عورت برابر کے شہری ہیں۔ پاکستانی آئین کے آرٹیکل 25(2)میں لکھا ہے کہ جنس کی بنیاد پر کوئی امتیاز روا نہیں رکھا جائے گا ۔ پاکستان کے آئین کا آرٹیکل 34قومی دھارے میں خواتین کی مکمل شرکت کی یقین دہانی کرواتا ہے ۔ اب یہ پورے معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ وہ لڑکیوں کے کھیلنے کے حق کو تسلیم کرے اور ان کو کھیل کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول دینے کی حمایت جاری رکھے ۔
دیگر نمایاں مقررین میںڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈمحترم ڈاکٹروقار احمد، قومی چیمپئن بیڈ منٹن محترمہ معصومہ اعجاز اور کھیلوں میں ڈاکٹریٹ کرنے والے محترم ڈاکٹر پروفیسر عبد الوحید مغل شامل تھے ۔
پاکستانی کھلاڑی عورتوں کوخراج ِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک نوجوان تیراک ایشل یاسر نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن اورمحفوظ ہے اور کھلاڑی خواتین ملک وقوم کے لیے فخر کا ذریعہ بن رہی ہیں ۔ نیشنل ہاکی ٹیم کی سابق کھلاڑی رفعت مسعود نے بات کرتے ہوئے کہ کہ ایک ایسا وقت بھی تھا کہ کھیلنا عورتوں اور لڑکیوں کے لیے ممنوع تھا اور کھیلوں سے منسلک عورتوں کی تعداد معمولی تھی لیکن عورتوں کی مسلسل جدوجہد اور کوششوں سے اب حالات میں بہتری ضرور آئی ہے لیکن ہمیں مزید اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ مواقع کھلاڑی عورتوں کو میسر ہوں تاکہ وہ محنت اور لگن سے اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں کی ایک نمایاں تعدا د نے اپنی اپنی آب بیتیاں پیش کیں اور حاضرین کو آگاہ کیا کہ کھیلنے کا حق حاصل کرنے کے لیے ان کو کن کن مشکلات کا سامنا رہا اور کس طرح ان مشکلات پر قابوپا کر آگے بڑھیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے کھیلنے کے حق کے لیے گھر سے لے کر معاشرے تک امتیازی سلوک کا سامنا کیا ۔ اس سفر میں ان کی استقامت ، محنت اور مستقل مزاجی نے کامیابی حاصل کرنے میں ان کی مدد کی ۔
پاکستان میں اور دنیا بھر میںعام طور پر بچپن سے ہی لڑکیوں کے کھیلنے کے حق کو نہیں سمجھا جاتا جبکہ اقوامِ متحدہ کے “بچوں کے حقو ق کے کنونشن”کے آرٹیکل 31میں واضح طور پر لکھا ہے کہ “آپ کو ایک صحت مند ماحول میں رہنے اور کھیلنے کا مکمل حق حاصل ہے”عالمگیر انسانی حقوق کے اعلامیہ کے آرٹیکل 24کے مطابق ہر ایک کو آرام اور تفریح کا حق حاصل ہے اور معقول تعطیلات کے ساتھ کام کے گھنٹے متعین ہیں۔
مقامی تھیٹر گروپ (لوک ناٹک) نے تقریب کے دوران خواتین کو با اختیار بنانے کے موضوع پر ایک ڈرامہ پیش کیا جس میں ایک کھلاڑی خواتین کی مثبت کہانی پیش کی جس نے کھیل کے آخر میں خاندان سے اپنا کھیلنے کا حق تسلیم کروایا۔ اس ڈرامے کو ناظرین نے بہت پسند کیا اور داد دی ۔
اس تقریب میںاولمپئین اور قومی چیمپیئن مس بشریٰ پرویننے بھی شرکت کی اور اپنی کہانی سنائی ۔ انہوں نے 800mریس سیف گیمز 2004،محترمہ سمیرا ظہور جنہوں نے 1500m سیف گیمز2004میں چھ انٹرنیشنل تمغے جیتے۔ محترمہ رابعہ عاشق قومی ریکارڈ یافتہ ہیں جنہوں نے قومی چیمپئن شپبرائے2011میں 10,000m اور 2012میں 5000mریس میں ریکارڈ بنایا اور انہوں نے 2012میں لندن اولمپکس میں شرکت کی ۔ مشہور سائیکلسٹ محترمہ رجیہ شبیر، قومی چیمپئن محترمہ ماریہ مراتب، بیڈمنٹن کھلاڑی محترمہ مصباح فاطمہ، قومی ریکارڈ یافتہ محترمہ صبیحہ زاہد ، قومی ٹینس کھلاڑی محترمہ الینا آفتا ب قریشی اور محترمہ ماہم آفتا ب قریشی نے شرکت کی ۔
___________________________________
shahnawaz.poda@gmail.com مزید معلومات کے رابطہ نمبر0514862380 یا ای میل
پر رابطہ کریں۔