سوموار27فروری 2017،پیر مہر علی شاہ ، ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی، راولپنڈی

پوٹھوہار آرگنائزیشن فار ڈویلپمنٹ ایڈووکیسی (پودا¿) نے یورپی یونین وفد برائے پاکستان اور پیر مہر علی شاہ ، ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی، راولپنڈی کے تعاون سے انسانی حقوق پر مباحثے کا انعقاد کیا ۔ جس کا مقصد انسانی حقوق کے بنیادی تصورات پر طالب علموں کو آگاہی دینا اور انسانی حقوق کے مقامی مسائل پر مفید معلومات کے ذریعے بات چیت کا آغاز کرنا تھا ۔اس سرگرمی میں 100سے زائد یونیورسٹی طلبائ، پروفیسر حضرات اور مقامی انسانی حقوق کے کارکنا ن نے شرکت کی ۔

پروگرام کے آغاز میں محترم ڈاکٹر مظہر حسین بھٹہ، ڈائریکٹر ، سٹوڈنٹ افیئر، پیر مہر علی شاہ ، ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی، راولپنڈی نے تمام شرکاءکو خوش آمدید کہا اور پوٹھوہار آرگنائزیشن فار ڈویلپمنٹ ایڈووکیسی کا شکریہ ادا کیا کہ پودا¿ نے یونیورسٹی طلباءمیں انسانی حقوق پر بحث کا اہتمام کیا جس سے طلباءکو انسانی حقوق کے بنیادی تصورات سمجھنے ، ان پر عمل کرنے اور کمیونٹی میں انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ میں مدد ملے ۔

انسانی حقوق پر مباحثے میںمحترمہ حفظہ بخاری، ایڈووکیٹ نے عورتوں پر تشدد اور سائبر کرائم بل پر روشنی ڈالی اور شرکاءکو معلومات فراہم کیں اور سائبر کرائم بل کے مختلف پہلوﺅں پر آگاہی فراہم کی اور بتایا کہ کس طرح آن لائن ہراسانی ہوتی ہے اور کس طرح ہم اس قانون کا سہارا لیتے ہوئے بچ سکتے ہیںاور اگر کوئی آن لائن ہراسانی کا نشانہ بنتا ہے تو قانون اس کو کیا مدد فراہم کر سکتا ہے ۔ اس مباحثے میں طالب علموں کو مختلف عالمی انسانی حقوق کے مسائل اور ان کا تجزیہ کرنے کا موقع ملا اور ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی مقامی صورتِ حال کو سمجھنے کا موقع ملا اور یہ بھی باور کروایا گیا کہ وہ کس طرح عورتوں ، بچوں اور نوجوانوں سمیت پسماندہ لوگوں کی حمایت کر سکتے ہیں۔

اس مباحثے کا مقصد صنفی بنیاد پر تشدد اور انسانی حقوق کی سرگرمیوں پر تعلیمی بحث کا آغاز تھا جس میں طالب علموں کو سوال و جواب کی نشست فراہم کی گئی جس میں طالب علموں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور انسانی حقوق کے مسائل اور عملداری کے متعلق جوابات پائے ۔

اس کے علاوہ پودا¿ نے ایک معلوماتی ڈیسک کا اہتمام کیا جس میں انسانی حقوق، سائبر کرائم بل اور عالمگیر انسانی حقوق کا اعلامیہ کی کاپیاں تقسیم کی گئی تاکہ طلباءایک متحرک شہری کی حیثیت سے اپنے حقوق و فرائض سے آگاہ ہوں اور ان کو معلوم ہو کہ ایک آزاد انسان ہونے کے ناطے ان کو کیا کیا حقوق میسر ہیںاور وہ کس طرح انسانی حقوق کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

shahnawaz.poda@gmail.com / 0300-4433705 مزید معلومات کے لیے شاہ نواز

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*