خانہ بدوشوں (Nomads) کی قومی دھارے میں شمولیت کے لیے حکومت اور نادرا کا کردار
خواجہ زاہد نسیم لیگل ایڈوائرز پودا پاکستان
کسی بھی ملک کا اگر بغور جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس میں مختلف رنگ و نسل، تہذیب اور مذہب کے لوگ آباد ہو کر صدیوں سے اپنی معاشرتی اقدار کے ساتھ اپنے اپنے انداز میں زندگی بسر کر رہے ہوتے ہیں اس بات میں شک نہیں کہ جدید سائنسی، صنعتی، معاشی اور تعلیمی انقلابات کی وجہ سے پوری دنیا نے ایک نئے معاشرہ کو تشکیل دیا ہے جسکی وجہ سے قدیم طرز رہن اور پرانے رسم و رواج کے ساتھ زندگی گزار نا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ وہی قومیں کامیاب اور معاشی طورپر خوشحال ہو رہی ہیں جو تعلیم اور اس جدید ٹیکنالوجی کے دور میں اپنی تہذیبی شناخت کو قائم رکھتے ہوئے اپنے آپ کو عملی طور پر اس دور میں شامل کر رہی ہیں۔ ہم اس کالم میں پاکستان میں رہنے والے ایک ایسے طبق…