پریس ریلیز
2فروری ، 2023
ادارہ پودا (PODA) پشاور پولیس لائن مسجد میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کے واقعہ جس میں 101پاکستانی شہری شہید اور 100سے زائد افراد زخمی ہونے کی شدید مذمت اور ان افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت متعلقہ قانون نافذ کرنے والے ادارے، تمام سیاسی جماعتیں،مذہبی و سماجی تنظیمیں، جامع ایکشن پلان کے ذریعے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور شدت پسندی کو معاشرہ سے ختم کرنے کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ اس کے اندر بسنے والے تمام افراد کی جان و مال کی آئین پاکستان اور ملکی قوانین کے تحت حفاظت کرے اور ریاست مخالف عناصر کو کسی بھی صورت میں آئین پاکستان میں درج شہریوں کو دیے گئے بنیادی و انسانی حقوق سے محروم کرنے کی ہر کوشش کو سختی سے ناکام بنا دے اور ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔
ادارہ پودا یہ مطالبہ بھی کرتا ہے کہ امن و عامہ سے متعلقہ عام اداروں میں پاکستانی عورتوں بالخصوص دیہی رہنما خواتین کی شمولیت کو لازمی بنایا جائے تاکہ عورتیں بھی امن اور سماجی ہم آہنگی میں تجاویز دے سکیں۔
ادارہ پودا (PODA)پاکستان کی عوام کی حفاظت کرنے والے اداروں خصوصاً پولیس اور ملک کی حفاظت کرنے والے جونوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے اُن کے ساتھ شانہ بشانہ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
——————————————–
۔پر رابطہ کریں info@poda.org.pk مزید معلومات کے لیے نبیلہ اسلم سے 03365119924یا ای میل